غزہ 7جنوری(آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی حکام نے 13 سال تک مسلسل قید رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری محمد نصیر الشاوی کو رہا کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 37 سالہ الشاوی کا تعلق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے ہے۔ الشاوی کو غرب اردن اور غزہ کی پٹی کیدرمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ بیت حانون سے رہا کیا گیا جہاں غزہ کی طرف ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔ بعد ازاں انہیں ایک جلوس کی شکل میں وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر وادی السقاکالونی میں ان کے گھر لایا گیا۔نصیر الشناوی کی رہائی پراسلامی تحریک مزاحمت حماس نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کومبارکباد پیش کی ہے۔